پیرس(عمیر بیگ)پاکستان کی حقیقی ترقی اور خوشحالی کی ضامن تحریک انصاف ہے۔ سیاستدانوں کی لوٹ مار کیوجہ سے 60سال گزرنے کے باوجود ہم اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اربوں ڈالر قرضوں کا بوجھ ہماری گردن پر ہے۔ مفاد پرست سیاستدان پی ٹی آئی سے خوف زدہ ہیں۔