پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس سے توجہ ہٹانے کے لئے مسلم لیگ ن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما پی ٹی آئی فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ آزاد کمیشن تشکیل دینے کی بجائے نواز شریف لندن یاترا کیلئے چلے گئے تاکہ وہ زرداری سے گٹھ جوڑ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر جتنی جلدی کمیشن قائم ہو گا ملک کے لئے اتنا ہی بہتر ہو گا۔