پیرس(عمیر بیگ)تنظیم نو کے بعد پارٹی پنجاب میں ناقابل شکست سیاسی قوت بنے گی‘ بلاول بھٹو کی طرف سے پنجاب میں تنظیم نوکے حوالے سے بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی تنظیم نوکے بعد پنجاب میں ایک ناقابل شکست سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے یس اُردو سے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کمزور سمجھنے والے سیاسی احمق ہیں، آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔تنظیم نو میں نظریاتی ، فعا ل سرگرم اور مشکل وقت میں پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے مخلص کارکنوں کو تنظیمی عہدوں پر مقررکیا جائے۔