ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ، گہرائی دو سو گیارہ کلومیٹر کے قریب تھی
سوات (یس اُردو ) سوات میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی دو سو گیارہ کلومیٹرز کے قریب تھی ۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔