counter easy hit

کراچی پولیس کی تاریخی کامیابی ، مقامی شہری کو افغان باشندہ ظاہر کر کے جیل کرا دی

Historical success

Historical success

محمد اسد کو پولیس نے 10 فروری 2015 کو افغان باشندہ ہونے کا لیبل لگایا ، بے گناہ شہری کے اہلخانہ تاحال کرب و ذہنی اذیت میں مبتلا
کراچی (یس اُردو) کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ ، اپنے ہی ہم وطن کو افغان شہری ظاہر کر کے آٹھ ماہ جیل کرا دی
اسے کہتے ہیں “جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ” ، یہ ہے سندھ پولیس کا شتر بے مہار محکمہ ، اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ کراچی میں اپنے ہی ہم وطن محمد اسد کو حبیب اللہ افغان شہری بنا دیا ۔ محمد اسد کے والد کا کہنا ہے پولیس نے میرے بیٹے کو افغان باشندہ ظاہر کر کے 8 ماہ جیل بھی کرا دی ۔محمد اسد کے والد نے بتایا اس کے پاس ب فارم اور دیگر قانونی دستاویزات موجود ہیں ۔ محمد اسد کی گمشدگی کی رپورٹ کراچی کے اتحاد ٹائون تھانہ میں 28 جنوری 2015 کو درج کرائی گئی لیکن 10 فروری 2015 کو پولیس نے دادو سے محمد اسد کو افغان باشندہ بنا کر گرفتاری ظاہر کی ۔اسد کے والد نے دہائی دیتے ہوئے کہا ڈی این اے کروا لیں ۔ میرا بیٹا مجھے دے دیں ۔پولیس نے اس جھوٹے مقدمے میں اپنے نمبر تو ٹانگ لئے لیکن محمد اسد کا خاندان جس ذہنی کرب سے گزرا اس کا ازالہ کون کرے گا ۔