انٹرنیٹ پر آج یہ تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جو نظر کا ایک دھوکا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین میں سے بہت نے کوشش کی کہ اس کا جواب دیں مگر بیشتر ناکام ہی رہے، آپ بھی کوشش کرکے دیکھ لیں۔
لاہور: (یس اُردو) امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک تصویر شیئر کی ہے جسے نظر کا دھوکا کہا جا سکتا ہے۔ سیاہ اور سفید رنگوں سے بنائی گئی اس ڈرائنگ کو ٹھیک طرح سے پرکھنے کی ہزاروں لوگوں نے کوشش کی لیکن اس میں کوئی کامیاب نہ ہو سکا۔ اس ڈرائنگ کو انٹرنیٹ پر ہزاروں مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔سوانا روٹ نامی اس خاتون کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں نے تقریبا ایک گھنٹہ اس ڈرائنگ کو دیکھا ہے لیکن یہ جاننے میں ناکام رہی کہ یہ آخر کس چیز کی تصویر ہے؟۔ خاتون نے یہ ڈرائنگ پوسٹ کرکے فیس بُک کے دیگر صارفین کو بھی اسے دیکھنے کی پیشکش کی۔ یہ تصویر پوسٹ ہوتے ہی یہ فیس بُک پر وائرل ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے اسے پسند کیا۔ اس ڈرائنگ کے سامنے ہزاروں نے ہار مان لی لیکن بہت کم تعداد میں ہی لوگ اس کو پرکھنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ ڈرائںگ دراصل ایک کاؤ بوائے کی ہے جس کے سر پر ہیٹ ہے۔ سیاہ اور سفید رنگوں کی وجہ سے دیکھنے والوں کو نظر کا دھوکا ہوتا ہے اور وہ اس ڈرائنگ کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں پاتے۔