پاکستان کپ کے افتتاحی میچ میں بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں بلوچستان نے 12 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔
فیصل آباد: (یس اُردو) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کرکٹ کا میلہ سجا تو پہلا ٹاکرا بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین ہوا۔ پنجاب کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بلوچستان کی ٹیم 46 اعشاریہ دو اوورز میں 215 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، جس میں شاہد یوسف 49، عمر اکمل 47، بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احسان عادل، ذولفقار بابر، عامر یامین، عماد بٹ اور کپتان شیعب ملک نے دو، دو شکار کئے۔ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی وکٹیں شروع میں لڑکھڑاتی رہیں، 6 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں کم بیک کرنے والے سلمان بٹ 26 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے، پنجاب کی ٹیم کو اسد شفیق اور محمد رضوان کی شراکت نے ہدف کے قریب پہنچایا، مگر بلوچستان کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے پنجاب کا مڈل آرڈر ٹک نہ پنایا۔ ٹیل اینڈرز نے جان تو لڑائی مگر بات نہ بنی۔ عمر گل اور کپتان اظہر علی نے تین، تین شکار کئے۔ میچ کو دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد نے فیملیز کے ہمراہ اسٹیڈیم کا رخ کیا۔