لالہ موسیٰ ( بلال منشاء بٹ )ممتا ز سماجی سیاسی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل گنجہ چوہدری نعیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا ہے اس کیلئے کوشاں ہیں ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور تابعداری کا درس دیا ہم سابق ڈی آئی جی چوہدری محمد افضل ، سابق چیئر مین چوہدری رؤف احمد خاں کی قیادت میں عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اس کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے چوہدری نعیم اقبال نے مزید کہا کہ لوگوں کی خدمت اور تابعداری ہمارا مشن ہے یہ کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے اور لوگوں کے ہم پر محبتوں کے قرض ہیں ان کو اتارنے کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے