پیرس(عمیر بیگ) جنر ل راحیل شریف نے کر پشن کر نے والوں کے احتساب کی بات کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ملکی دولت لو ٹنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کر نا چاہئے، یہ ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ان کا مزید کہناتھاکہ کر پشن کر کے ملک کو لو ٹنے والے سب سے بڑے دہشت گر د ہیں ان کی وجہ سے پاکستان قرضوں کے بو جھ تلے دب چکا ہے ان لوگوں نے پو ری دنیا میں پاکستانی عوام کے وقار کو نقصان پہنچا یا۔