پیرس(عمیر بیگ)دھرنوں اور جلسوں سے ملک وقوم اور جمہوریت کو نقصان ہو رہا ہے، مخالفین ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں پاناما لیکس انٹرنیشنل سازش ہے جو کہ سابق سازشوں کی طرح ناکام ہو گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنار میاں حنیف نے کیا ، انہوں نے کہا کہمیاں نواز شریف کمیشن بنا کر اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ دھرنوں اور جلسوں سے ملک اور جمہوریت کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو رہا ہے عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو ہی کامیاب بنائیں گے۔