پیرس(عمیر بیگ)آرمی چیف نے کرپشن پر اپنے تحفظات ظاہر کر دیے ،بلا امتیاز احتساب کے بیان پر پیپلز پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں بلکہ پیپلز پارٹی بلا امتیاز احتساب کی حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کیا، انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پانامہ لیکس نے شریف فیملی کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی جانب سے احتساب کی آڑمیں انتقام کا نشانہ بنتی آئی ہے