counter easy hit

آرمی چیف کا بیان خوش آئند، بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے :زاہد اقبال خان

 Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس (عمیر بیگ)ملکی دولت لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے : جب تک احتساب نہیں ہوگا اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرپائیں گے۔ ملکی دولت لوٹنے اور بیرون ملک رقم منتقل کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، بلا امتیاز احتساب کے عمل کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کرپشن کے خلاف بیان دیکر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔ کرپٹ لوگوں کا بوجھ ٹیکسوں کی صورت میں غریب افراد کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ جس دن ملک میں پسند اور ناپسند،طاقتور اور کمزور میں فرق ختم کرکے احتساب کیا گیا اس دن ہی ملک مضبوط ہوجائے گا اور تمام مسائل حل ہوجائیں گے