ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)گندم خریداری 24یا 25اپریل سے شروع ہونے کی امید ہے ۔اولیت ساڑھے بارہ ایکڑ کے زمینداروں کو دی جائے گی ۔گندم خرید کا سرکاری ریٹ1300روپے من مقرر کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر (AFC )حا جی افتخار حسین اور فوڈ انسپکٹر منور تہور نے صحافیوں کو بتایا کہ گندم خریداری کا آ غاز 24یا 25اپر یل سے شروع ہونے کی امید ہے ہم نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں باردانہ کیلے آنے والے زمینداروں کے بیٹھنے کیلے اور ٹھنڈے پانی کے بہترین انتظامات ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال ایک لاکھ تیس ہزار بوری کی پرچیز اور سپلائی ہو گی ۔ ہمیں 1300میٹرک ٹن گندم خریداری کا آرڈر دیا گیا ہے جس کیلے پہلے پانچ روز میں ساڑھے بارہ ایکڑ مالکان کو باردانہ دیا جائے گا بڑے زمینداروں سے تب خریداری ہو گی اگر ہمارا ہدف پورا نہ ہو(قانوگوئی )ننکانہ 1، 2،مولن75موضع جات سے ہی گندم خریدی جا سکتی ہے ۔ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک باردانہ کیلے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور درخواستوں کی تصدیق کے فوری بعد باردانہ تقسیم ہو گا انہوں نے زمینداروں کو وزیراعلی پنجاب میا ں شہباز شریف کی طر ف سے خوش خبری دی کہ گندم خرید کا سرکاری ریٹ 1300روپے من مقرر کیا گیا ہے جبکہ زمیندار کو ڈلیوری چارجز کی مد میں ساڑھے سات کی بجائے 9روپے ادا کیے جائیں گے۔