پیرس (عمیر بیگ)پاناما لیکس معاملے پر وزیراعظم کے بیٹے نے خود اعتراف کیا جبکہ وزیراعظم نے اپنے بیٹے کی صفائی پیش کرنے کی کوشش کی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے جو ہرطرح سے خودمختار ہو۔