پیرس (عمیر بیگ)ن لیگ ملکی استحکام اور بقاء کی ضامن ہے جبکہ اپوزیشن میں شامل ایک جماعت جمہوریت اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے ، ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ باشعور عوام ملکی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات سے بخوبی آگاہ ہیں، وہ کسی موقع پرست کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔