پیرس (عمیر بیگ)تحریک انصاف نہیں بلکہ ن لیگ ‘‘ میں نہ مانوں’’ کی سیاست کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،حکمران چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف احتجاج اور دھرنا دیتے ہیں تو یہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ تحریک انصاف کو (ن) لیگ کی حکومت کیخلاف سازش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،نااہل حکمرانوں کی تباہی کے لئے ان کی کرپشن اور لوٹ مار ہی کافی ہے