سپین (بیوروچیف) پانامہ لیکس نواز شریف کی مکمل سیاسی تباہی کا باعث بنے گی۔لیگی حکومت نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف کرپشن کے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے قائم کر کے انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا لیکن آج لیگی حکومت کی کرپشن ہر زبان پر ہے جو مکافات عمل بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپٹ حکومت کیخلاف اپنی جد وجہد جاری رکھے گی۔