پیرس ( عمیر بیگ )اب طے ہو چکا ہے کہ احتساب سب کا ہو گا اور کسی کو چھوڑا نہیں جائیگا۔ آرمی چیف نے سب سے پہلے اپنے ادارے سے کرپٹ افراد کو فارغ کیا جس کی مثال نہیں ملتی ،پوری قوم اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔یہ سیاستدانوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ اب کوئی کرپٹ نہیں بچ سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے بہترین راستہ یہ ہے کہ وزیر اعظم اپنے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس سے انکوائری کے لئے کہیں ،اگر کوئی خود ساختہ کمیشن بنا کر چھپنے کی کوشش کی گئی تو پھر حالات اتنے خراب ہوں گے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا۔جب وزیراعظم کا خاندان سارا پیسہ باہر لے جائے اور حساب بھی نہ دے تو پھر اس ملک میں سرمایہ کاری کون کرے گے۔