پیرس (عمیر بیگ)کارکن پاناما لیکس کے “چھوٹو اور بڑو”کے احتساب کے لئے رایؤنڈپہنچنے کے لئے بے تاب ہیں، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لیکر دم لیں گے۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی جس ملک کے حکمرانوں کے بچے ٹیکس چوری میں ملوث ہوں ان سے خیر کی توقع رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔