پیرس (عمیر بیگ)جنر ل راحیل کا کر پشن کرنیوالوں کو بر طرف کر نا جرات مندانہ اقدام ہے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے کیا،انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف ایکشن کیلئے سارا پاکستان ایک پیج پر ہے ،جنر ل راحیل شر یف کا کر پشن کرنیوالوں کو بر طرف کر نا جرات مندانہ اقدام ہے ،کرپٹ حکمرانوں کا اتحاد ایک دوسرے کو بچانے کیلئے ہے مگر ان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ،کر پشن صرف ملک وقوم نہیں حکمرانوں کی سیاسی تباہی بھی ثابت ہوگی۔ قوم کو کرپشن کیخلاف محاذ بنانے کی ضرورت ہے اور عمران خان بھی اس حوالے سے 24اپریل کو جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کر ینگے۔