پیرس (عمیر بیگ)کرپشن کے چھوٹو گینگز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل اور بحرانوں کی اصل جڑ ’’کرپشن‘‘ ہے ،جس کا خاتمہ کئے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب کسی صورت بھی پورا نہیں ہوسکتا ہے۔