لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)دھرنوں اور جلسوں سے ملک اور جمہوریت کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو رہا ہے عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے انشاء اللہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور عوام آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو ہی کامیاب بنائیں گے ،ان خیالات کا اظہارممتازراہنماء مسلم لیگ(ن) ظہیراکبربھٹی آف خواص پورنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) تعمیر و ترقی کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور عمل جاری بھی ہے ترقی کے دشمن سازشیں کر کے ترقی کی راہ میں رووڑے اٹکانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں پانامہ لیکس انٹرنیشنل سازش ہے جو کہ سابقہ سازشوں کی طرح ناکام ہو گی۔