لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء وسابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغرکائرہ نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے ادارے کے کرپٹ لوگوں کیخلاف ایکشن لے کرجواعلیٰ مثال قائم کی ہے پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ،اور اب 20کروڑ عوام کی نظریں میاں نوازشریف پرہیں کہ اب وہ اپناکیاکرداراداکرتے ہیں،اگر کمیشن بناکرکیس کو لمباکرنے کی کوشش کریں گے تو عوام سڑکوں پرہونگے،انہوں نے کہاکہ اس وقت دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن بھی ملک کا بڑامسئلہ ہے ،وزیراعظم اپنی اولاداور اپنی ذات کو عدالتوں کے سامنے پیش کریں اگروہ بے گناہ ہوئے تو عدالت بھی بے گناہ کردیں گی اگرعدالتوں نے قصوروارٹھہرایاتو قوم سے معافی مانگ لیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی اور انشاء اللہ ہم آزادکشمیرکے انتخابات میں سرپرائزرزلٹ دیں گے،انہوں نے کہاکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بھی آزادکشمیرانتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ،جبکہ محترمہ فریال تالپورآزادکشمیرکے ہرضلع کا دورہ اور جلسوں سے خطاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ 2013کے انتخابات میں ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے نہیں دی گئی تھی لیکن اس دفعہ ہم بھرپورانتخابی مہم چلاکرپیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے اور آزادکشمیرمیں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہی قائم ہوگی۔