counter easy hit

ضلع گجرات کی عوام کے ساتھ ذاتی اور پیار و محبت کا تعلق ہے،صیام اشرف ریحانیہ

District Self-love

District Self-love

گجرات ( صغیر احمد قمر ) ضلع گجرات کی عوام کے ساتھ ذاتی اور پیار و محبت کا تعلق ہے گجرات کے عوام ہمارے ماضی ہمارے رویے اور ہمارے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں ان خیالا ت کا ا ظہار امیدوا ر برائے ایم ایل اے حلقہ 34جموں 5چوہدری صیام اشرف ریحانیہ کے والد چیئرمین یوسی 1گجرات چوہدری اشرف ریحانیہ ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن گجرات نے میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 104میں بلدیاتی الیکشن میں مختلف جماعتوں کے پلیٹ فارم سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے ساتھ رابطے میں ہیں جن میں کئی شخصیات ہمارے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے تیار او ر خواہشمند ہیں خصوصاََ مرکز ٹانڈہ ، میں لوگوں کی کااکثریت جن میں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے لوگ شامل ہیں وہ ہمارے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہمارے مکمل سپورٹ نہ صرف خواہشمند ہیں بلکہ انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے حلقہ این اے 104کی تمام یونین کونسل کی عوام ہمارے ساتھ خصوصی پیار و محبت کرتے ہیں کیونکہ ہمارے کردار اور عوامی خدمت اور لوگوں کا اعتماد ہی ہمارا سرمایہ افتخار ہے انشااللہ اگر آزاد کشمیر الیکشن کے لئے قیادت نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہمیں دیا تو ہم دیگر جماعتوں کے لوگوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کروائیں گے جو آئندہ جنرل انتخابات2018ء میں مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے انشااللہ ہمیں ٹکٹ دے کر نہ تو قیادت اور نہ ہی سپورٹ کرنیوالے ووٹروں اور سپورٹران کو کسی قسم کی شرمندگی ہو گی تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں ذمہ داریاں ملنے کے باوجود میرے اثاثے آج بھی تیس سال قبل والے ہیں میرا آج بھی وہ ہی کاروبار ہے جو 30سال قبل تھا میرے بیٹے صیام اشرف ریحانیہ نے MBAکی ڈگری کے ساتھ ڈبل MAبھی کیا ہوا ہے حلقہ کے عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروے کار لائیں گے حلقہ ایل اے 34جموں 5میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی جائیگی