لالہ موسیٰ (نوید کھوکھر ) محمد حسین وٹو مزدور دوست راہنما ہے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر مشکل کا سامنا جرات مندی سے کریں گے انشاء اللہ فتح سچ کی ہو گی اور محمد حسین وٹو جھوٹے مقدمے سے جلد سر خرو ہوں گے مزدور اپنے لیڈر کے ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ہم ہر ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ان خیالات کا اظہار شہباز حسین سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی109اورچیئرمین عوامی بھٹہ مزدور یونین نے درجنوں مزدوروں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ ڈنگہ میں بھٹہ مالکان کی طرف سے درج کروائے گے جھوٹے مقدمے سے مزدور لیڈر محمد حسین وٹو کو رہا نہ کیا گیا تو MNAچوہدری جعفر اقبال کے آفس لالہ موسیٰ کے سامنے عوامی بھٹہ مزدور یونین پاکستان اور ہیومن ریسورسز آج مورخہ 23-04-16بروز ہفتہ کوMNAچوہدری جعفر اقبال کے آفس لالہ موسیٰ کے سامنے سینکڑوں مزدور شدید احتجاج کریں گے جس میں تمام اضلاع سے مزدور شرکت کریں گے مزدورو ں کا کہنا ہے انشاء اللہ محمد حسین وٹو اس مقدمے میں سر خرو ہوں گے اور ہم اپنے قائد حکم پر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔