counter easy hit

نومنتخب صدر آغا قاسم رضا کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بچیکی کا دورہ

Agha Qasim Raza

Agha Qasim Raza

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ننکانہ صاحب کے نومنتخب صدر آغا قاسم رضا کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بچیکی کا دورہ ،فنی تعلیم کے ذریعے بے روزگاری کو کم کیا جا سکتا ہے ،آغا قاسم رضا ۔تفصیلات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ ننکانہ صاحب کے نومنتخب صدر آغا قاسم رضانے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے ایریا مینجر میاں محمد اقبال کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بچیکی کا ورہ کیا انہوں نے کہا انسٹی ٹیوٹ کے مختلف حصوں کو دیکھا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بطور صدر اپنی پہلی ذمہ داری کے دوران سانگلہ ہل اور قلعہ میاں سنگھ میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنوائے جہاں ہزاروں مستحق بچے اور بچیاں فنی تعلیم حاصل کر کے اپنا مستقبل بہتر بنا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ عنقریب سید والہ میں بھی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا جا ئے گا ۔جس سے سید والہ کے ہزاروں غریب بچے اور بچیاں مفت فنی تعلیم حاصل کر کے روزگار کمانے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی اوننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان علی خاں سے میٹنگ کر کے VTI سید والہ کے لیے بلڈنگ کی منظوری لے لی گئی ہے اور اس کی ریپئیرنگ پر زورو شور سے کام جاری ہے۔بہت جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔اس موقع پر پرنسپل محمد سعید،سید رضوان شاہ،نعمان اکرم،حمید اخترخان،عبدالعزیز ،دین محمد اور قاسم علی بھی موجود تھے