counter easy hit

حکومت توانائی بحران پر قابو بانے کیلئے کوشا ں ہے ، میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس (عمیر بیگ)وزیراعظم کی انتھک کوششوں سے توانائی بحران پر قابو پایا جا رہا ہے۔ اگر اسی طرح ماضی کے حکمرانوں نے جدوجہد کی ہوتی تو قوم آج کسی صورت بھی اندھیروں میں زندگیاں نہ گزار رہے ہوتے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب بھی حکومت سنبھالی تو ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا لیکن آج ملکی انڈسٹری کا پہیہ چل نکلا ہے