پیرس (عمیر بیگ) کرپشن کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ پاناما لیکس کے انکشاف کے بعد نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے سربراہی میں جوڈ یشل کمیشن کے قیام کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں لیکن (ن) لیگ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر ہی ہے۔ نواز شریف کو قوم کو بتانا ہوگا کہ قوم کے اربوں کھربوں کس طریقے سے باہر گئے