پیرس (عمیر بیگ)آرمی چیف نے خوداحتسابی کی روایت ڈال دی جس سے ان کا وقار مزیدبلند ہوگیا،احتساب کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جارہی ہے جس کے بعدکوئی کرپٹ شخص بچ نہیں سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج میں خوداحتسابی شروع کرکے ماضی کی روایات کوختم کردیا جس کے بعدان کی عزت وتوقیرمیں مزیداضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کسی کرپٹ شخص کے احتساب میں رکاوٹ نہیں بنی۔انہوں نے کہاکہ عسکری قیادت کے بیانات سے جولوگ اپنے مرضی کے مطلب نکال کرقوم کوگمراہ کررہے ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ عمران خان دھرنے دیں لیکن حکومت کوکام بھی کرنے دیں