counter easy hit

حکمرانوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کر دیں، اقبال طاہر

Tahir Iqbal

Tahir Iqbal

پیرس (عمیر بیگ)ناقص پالیسیوں کے باعث دالیں بھی غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں ، ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث امیر امیرتر جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ جب سے مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئی ہے ، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ، عالمی منڈی میں تیل کی انتہائی کم قیمتوں کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ، گوشت خریدنے کی سکت نہ رکھنے والا غریب آدمی دال پر گزارہ کرتا تھا لیکن حکومتی پالیسیوں کے باعث دالوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس سے شریف خاندان کی کرپشن کا پول کھل گیا ، لاہوری شہزادے اب احتسا ب کے لیے تیار ہو جائیں۔