counter easy hit

چیف جسٹس ترکی روانہ ، عدالتی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار

Turkey dispatched

Turkey dispatched

قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ، فیصلہ بھی وہی کریں گے، تحقیقات کیلئے عالمی آڈٹ فرم اور فرانزک ماہرین کی خدمات لینے کا اختیار حاصل
اسلام آباد (یس اُردو) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ، قائم مقام چیف جسٹس نے خود کو معاملے سے الگ کر لیا ہے جس کے باعث عدالتی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے ۔ چیف جسٹس کی ترکی روانگی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس نے خود کو معاملے سے الگ کر لیا ۔ کمیشن عالمی فرانزک ماہرین کی خدمات بھی لے سکے گا۔ قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خط چیف جسٹس کو لکھا گیا ، فیصلہ بھی وہی کریں گے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کمیشن جب چاہے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کسی بھی عالمی آڈٹ فرم اور فرانزک ماہرین کی خدمات لے سکتا ہے جس کے تمام اخراجات فوری طور پر حکومت کو ادا کرنا ہوںگے ۔ کمیشن اخراجات کی منظوری لینے کا بھی پابند نہیں ہو گا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے بھی متعلقہ اداروں کو کمیشن سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔