پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم پر الزامات لگاکر پاکستان کے جمہوری کلچر کی جگ ہنسائی کی جارہی ہے،وزیر اعظم کا دامن صاف اور بے داغ ہے ،حکومت اپنی مدت پوری کر ے گی ان خیالات کااظہارچیف کو آرڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ شمروز الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ مخالفین ہماری نہیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، وزیراعظم پر الزامات لگاکر پاکستان کے جمہوری کلچر کی جگ ہنسائی کی جارہی ہے جس کے ذمہ دار اپوزیشن رہنماؤں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔