پیرس(عمیر بیگ)انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کے بغیر تشکیل دیا جانے والا کمیشن قابل قبول نہیں ہو گا،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا۔ لوٹ مار کے کلچر کے خلاف عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہو چکی اور پاناما لیکس نے ان عناصر کا چہرہ بے نقاب کر دیا جو جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آکر قومی خزانے کو لوٹتے ہیں۔