پیرس (عمیر بیگ)کھربوں ڈالر لوٹنے والے اپنی پاکدامنی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، نواز شریف نے اپنی تقریر میں اپنے اور خاندان کے بارے میں جو وضاحتیں پیش کی ہیں انہیں وہ وضاحتیں کمیشن کے سامنے پیش کرنی چاہئیں۔ملک کے کروڑوں عوام تعلیم ، علاج ، روزگار ، انصاف اور چھت سے محروم ہیں جبکہ کھربوں ڈالر لوٹنے والے اپنی پاکدامنی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس سینئر رہنما اقبال طاہر نے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر چند سو کرپٹ افراد کو چوکوں میں لٹکا دیا جائے تو ان کی آئندہ نسلیں بھی کرپشن سے توبہ کر لیں گی۔ وقت آ گیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔