counter easy hit

ضدی سیاستدانوں کے منہ بند کر دئیے ہیں، میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس (عمیر بیگ)؂ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پانامہ لیکس پرچیف جسٹس کوخط لکھنے اورایک بار پھرخودسمیت اپنے خا ندان کواحتساب کے لئے پیش کرنے کااعلان کرکے ضدی سیاستدانوں کے منہ بندکردئیے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ا گرانہوں نے الزام ثابت ہونے کی صورت میں ایک منٹ کی تاخیرکئے بغیرگھرجانے کااعلان کیا ہے توجھوٹے ہونے پرالزام تراشوں کوبھی سیاست سے دستبردارہونے کااعلان کرناچاہئے