پیرس (عمیر بیگ)وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد نام نہاد سیاسی پنڈتوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں، آف شور کمپنیوں کے نام پر افراتفری پھیلانے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو بدنام کرنے والے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا انجام آئندہ انتخابات میں انتہائی بھیانک ہو گا۔