counter easy hit

چوہدری ضیاء محی الدین پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کی شان ہیں،ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ

Syed Abid Hussain Shah

Syed Abid Hussain Shah

سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور) چوہدری ضیاء محی الدین پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کی شان ہیں ان کو اگر ضلع گجرات پیپلز پارٹی کا صدر بنایا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات میں اکثیریتی جماعت بن سکتی ہے اور چوہدری ضیاء محی الدین پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص راہنما ہیں اور پیپلزپارٹی کے ورکروں کے ساتھ ان کا تعلق ورکر کی حیثیت سے ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل سرائے عالمگیر کے سینئر راہنما ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور جس کی جڑیں چاروں صوبوں اور گلگت و بلتستان کے علاو ہ آزاد کشمیر میں بھی ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جو شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نواسے ہیں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید صاحبہ کے صاحبزادے ہیں اور ضلع گجرات کسی وقت منی لاڑکانہ کہلواتا تھا اور اب بھی اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر موجود ہیں اگر چوہدری ضیاء محی الدین کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کا صدر بنایا جائے تو انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات میں تمام نشستوں سے کامیابی سے ہمکنار ہو گی