ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پاکستان علماء کونسل ضلع ننکانہ صاحب کا اجلاس ،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں رابطہ علما ء مہم شروع کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل ضلع ننکانہ صاحب کا خصوصی اجلاس ضلعی صدر الحاج محمد طیب شاد قادری کی زیر صدارت مقامی مسجد میں منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا کلیم اللہ معاویہ ،نائب صدر مفتی محمد عمر فاروق ،انفارمیشن سیکرٹری ملک انوا ر الحق چڈھر ،مفتی سید احمد سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں ملک سے قرقہ واریت کے خاتمے اور بھائی چارے کی فضا ء کے قیام کے لئے ضلع بھر میں رابطہ علماء مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد طیب شاد قادری نے کہا کہ ملک میں پائیدار قیام امن کے لئے فرقہ واریت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے جس کے لئے فرقہ وارانہ اور انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنا ہو گا انہوں نے کہا رابطہ علماء مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام مسالک کے علماء کرام سے رابطہ کیا جائے گا اور انہیں فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا پیغام دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ واریت نے اس ملک کو بے انتہا نقصان پہنچایا ہے اب وقت آن پہنچا ہے کہ فرقہ واریت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جان چھڑوا لی جائے ،اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ یکم مئی کو شیخوپورہ میں ہونے والی قیام امن کانفرنس میں بھی ننکانہ صاحب سے علماء کرام بھرپور شرکت کریں گے