counter easy hit

باردانہ خریدنے والے کسانوں کو فرد ملکیت کی ضرورت نہ ہے C.D.R احتیاطََ پاس رکھیں حاجی افتخار حسین

Gunny bags not buy

Gunny bags not buy

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)باردانہ خریدنے والے کسانوں کو فرد ملکیت کی ضرورت نہ ہے C.D.R احتیاطََ پاس رکھیں حاجی افتخار حسینA.F.C۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر(A.F.C)حاجی افتخار حسین اور فوڈ انسپکٹر منور تہور ننکانہ نے بتایا کہ گند م خریداری جلد شروع کر دی جائے گی جبکہ کسانوں کو باردانہ لینے کیلے کسی فرد ملکیت کی ضرورت نہ ہے کیونکہ حکومت پنجاب نے پٹواری مافیا سے کسان کی جان چھڑوانے کیلے ریونیوریکارڈ کو کمپیوٹر رائز ڈکر کے فہرستیں ہمیں مہیا کر دی ہیں اب کسان اپنی سادہ درخواست میں کوائف لکھ کر شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے ہم ریکارڈ سے تصدیق کر کے انہیں باردانہ دے دیں گے انہوں نے کسانوں کی سہولت کیلے مشورہ دیا کہ درخواست جمع کرواتے وقت بینک میں جمع کروائی گئی رقم کی رسید C.D.R))اپنے پاس رکھیں کیونکہ امید ہے کہ ہمیں درخواست کے ساتھ ہی C.D.Rوصول کرنے کے احکامات مل جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ا نہوں نے بتایا کہ ہم نے کسانوں کے بیٹھنے کیلے کرسیاں ، شامیانے اور پینے کیلے ٹھنڈے پانی کا انتظام کر رکھا ہے اور باردانہ کی درخواستیں صبح 8بجے سے لیکر شام 5 بجے تک وصول کی جائیں گی ۔ جبکہ پہلے پانچ روز میں ساڑھے بارہ ایکڑ مالکان سے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور باردانہ کیلے انہیں اولیت دی جائے گی۔