کھاریاں( بیورو چیف )یومارٹ پنجن کسانہ کھاریاں مہنگے داموں اشیا ء بیچنے میں مصروف :انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں۔جی ٹی روڈ پر بسم اللہ ہوٹل اور نوناحلوائی جیسے ادارے سیل ہوسکتے ہیں تویومارٹ نشاندہی کے باوجود ان کے خلاف کاروائی عمل میں کیوں نہ لائی گئی ۔ان خیالات کا اظہار سائل غلام شبیر نے صحافیوں سے کیا۔اور انہوں نے کہا کہ دال مونگ چھلکا کا ریٹ 120روپے کلو ہے جبکہ یومارٹ 180روپے میں فروخت کررہا ہے۔گرانفروشی کرے والے کو لوگ ہیں جن کا محاسبہ کیا جارہا ہے۔انتظامیہ برابری کی سطح پر کاروائی کرتے ہوئے امن وامان بحال کرے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپریل اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں کے روبرو،درخواست پر کاروائی کرنے کے دوران فریق دوئم گل زمان عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کو کہا کہ میں نے USBجمع کروا دی ہے۔جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ USBاوپن کرکے عوام کو دکھائی جائے۔تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے ۔گل زمان عباسی یو مارٹ کو بچانے کیلئے الٹا میرے خلاف سازش کرنے میں مصروف عمل ہے۔میں حلف دیتا ہوں کہ میں کوئی ڈیمانڈ نہ کی بلکہ گراں فروشی کرنے پر انکے خلاف درخواست دی اگرمجھے ٹال مٹول کیا جاسکتا ہے تو عام عوام کو انصاف کیسے ملے گا۔