پیرس(عمیر بیگ)بے حس حکمرانوں کو عوامی مسائل کی کو ئی پرواہ نہیں ، قوم ان سے نجات چاہتی ہے،موجودہ حکمرانوں کو اپنے اثاثے بنانے اور کاروبار چمکانے سے غرض ہے انہیں عوام کی پریشانی اور ملکی بدحالی کا احساس کیسے ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خان افضال سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی فرانس نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ بے حس حکمرانوں کو عوامی مسائل کی کو ئی پرواہ نہیں۔ ن لیگ کے اقتدار میں کرپشن، بیروزگاری اور دیگر مسائل پروان چڑھ رہے ہیں جبکہ انڈسٹری بھی تباہی کے دھانے کی طرف جا رہی ہے قوم ایسے بے حسی اور خود غرض حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔