counter easy hit

آزاد کشمیر کی عوام کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دیں گی،چوہدری محمد الیاس

Mohammad Ilyas

Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) آزاد کشمیرمیں منصفانہ اور غیر جانبدار الیکشن کروائیں گئے تو آزاد کشمیر کی عوام کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کر دیں گی اور آزادکشمیر الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی انشاء اللہ تعالیٰ عوام اپنے بہتر مستقبل ، تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کیلئے آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف کے نامزدامیدواران کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہارسابق ضلعی صدر پی ٹی آئی گجرات چوہدری محمد الیاس نے  کیا انہوں نے مذید کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے عوام کو احساس محرومی کے سواکچھ نہیں دیا، اس وقت عوام تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جبکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک کا بچہ بچہ مقروض ہو چکا ہے ،حکومت کی نااہلی ،بے حسی کی وجہ سے ملک وقوم بحرانوں کا شکار ہے حکمران زاتی مفادات کی خا طرملکی مفاد کو داؤ پر نہ لگائیں،ملک غربت ،جہالت ،بے روزگاری و لاقا نونیت کی دلدل میں پھنس چکا ہے مہنگائی نے کم آمدنی والے گھرانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس وقت چےئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہی واحد قیادت ہیں جو کہ ملک کو مشکلا ت سے نجات دلاسکتے ہیں عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں ۔