counter easy hit

پاکستان بیس کروڑ عوام کا ملک ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،چوہدری تنویر

Chaudhry Tanveer

Chaudhry Tanveer

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) امیدوار چیرمین یوسی قصبہ چوہدری تنویرآف فیض اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ پاکستان بیس کروڑ عوام کا ملک ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیںیہاں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، کھاو پیو پروگرام کی سیاست کرنے والے اپنے بچاو کے لیے پاک آرمی اور رینجرز کے خلاف باتیں کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں قومی ادارے کسی فرقے یا سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف رینجرز کی بھرپور کاروائی اور افغان سرحد کے قریب پاک آرمی کی کاروایوں کی وجہ سے آج ملک میں امن امن قائم ہو رہاہے جس پر دشمن نے پانامہ لیکس کا ہوا کھڑاکرکے عوام میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن یاد رکھیں یہ وقت ہوش کا ہے اور حالات کا تقاضہ ہے کہ ایسے وقت میں ہم سب کو ذاتی مفاد قربان کر کے پاکستان اورصرف پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے۔