سپین (بیورو چیف)جنرل راحیل شریف نے فوج سے احتساب کا آغاز کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ہے، اب میاں محمد نواز شریف کو بھی اپنا اور اپنی کابینہ کا احتساب شروع کرنا چاہئے اور یہی قوم کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ خود احتسابی کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی جبکہ کرپشن ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیتی ہے جس سے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی دنیا میں با عزت مقام حاصل کرسکتاہے