پیرس (ادبی فورم) گزشتہ روز برطانیہ میں انجمن ترقی اردو خواتین کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا اس مشاعرہ میں پاکستان سے معروف ڈرامہ نگار ،ناول نگار، اور شاعرہ محترمہ سیما غزل اور فرانس سے شاعرہ،کالم نویس، نثر نگار شاعرہ محترمہ سمن شاہ نے شرکت کی علاوہ ازیں ڈیوسبری انگلینڈ سے معروف شاعرہ غزل انصاری،باسط کانپوری،عامر امیر،عقیل دانش،ارشد لطیف،یشب تمنا،جمیل الرحمن،غالب ماجدی صاحب نے شرکت کیتقریب کی نظامت کے فرائض پروگرام کی آرگنائزر ممتاز شاعرہ محترمہ نجمہ عثمان نے بخوبی انجام دئیے۔
جبکہ تقریب کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شخصیت محترم رضا علی عابدی نے کی انجمن ترقی اردو خواتین برطانیہ کی تقریب میں تمام شعراء کا کلام لائق تحسین اور خوبصورت تھا
باذوق سامعین نا صرف تمام شعرا کے کلام سے بے حد محظوظ ہوئے بلکہ شعراء کو خوب داد سے بھی نوازا ۔
انجمن ترقی اردو خواتین برطانیہ گزشتہ تیس سال سے دیار غیر میں اردو کی ترویج کے لیے کوشاں ہے اور اردو کے فروغ کے لیے لگن اور تندہی سے جس طرح اپنے فرائض انجام دے رہی ہے وہ قابل عقیدت اور خراج تحسین کی مستحق ہےگزشتہ تیس سالوں سے متعدد تقاریب ، سمینار،ادبی نشستیں، اور ہر سال مشاعرہ کا انعقاد کرتی ہے
انجمن کی ٹیم صدر محترمہ بلقیس درانی،نائب صدر رخشندہ ظفر،سیکریٹری شاہینہ صدیق، اور پروگرام آرگنائزر معرف شاعرہ پروفیسر محترمہ نجمہ عثمان صاحبہ ایک بہترین اور پرقار عالمی مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہیں ۔
انجمن ترقی اردو خواتین کی ٹیم ایک منظم اور متحد ٹیم ہے اور کئی برسوں سے برطانیہ میں اپنی زبان کے فروغ کے لیے جس مثالی اتحاد اور دوستی کا ثبوت دے رہی ہے وہ برطانیہ کے ا دبی حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔