ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بھٹہ مزدوروں کے بچو ں کو خدمت کارڈز کا اجراء یکم مئی سے ہوگا۔ اس مہم کا باقاعدہ افتتاح یکم مئی کو وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف پورے پنجاب میں کریں گے۔اس سلسلے میں آج مورخہ 28اپریل دوپہر 12بجے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔