ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کاننکانہ،مانگٹانوالہ اور موڑکھنڈا میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن مسافر بسوں اور ویگنوں میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی عطیہ قمر نے ننکانہ ،مانگٹانوالہ اور موڑکھندا میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی بسوں کے خلاف ایکشن لیا۔اور اوورچارجنگ پہ14گاڑیوں کومختلف تھانوں میں بند کرکے مجموعی طور پر 20ہزار روپے جرمانہ کیا۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول اور اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔