counter easy hit

اوباش ٹیچر کی چہارم کلا س کی طلبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش

Hoodlums tried

Hoodlums tried

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس) گورنمنٹ پرائمری سکول کے اوباش ٹیچر کی چہارم کلا س کی طلبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش ای ڈی او ایجوکیشن کا صلح کے لیے دباؤ۔تفصیلات کے مطابق جاتری مالی وال گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے اوباش ٹیچر ذولفقار نے گزشتہ روز سکو ل کی چھٹی کے وقت کلاس چہارم کی 9 سالہ طالبہ(الف) کو طالبات سمیت روک کر بقایا طالبات کو چھٹی دے دی سکول خالی ہونے کے بعد دوسری دو طالبات کو یہ کہہ کر بھیج دیا کہ میں نے ( الف) کوٹیوشن پڑھانا ہے بعد ازاں ٹیچر نے طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش شروع کردی جس پر بچی چیخ و پکار کرتے بھاگنے لگی تو ٹیچر نے اسے بالوں سے پکڑ کر دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو یہ بات بتائی تو تمہیں قتل کر دوں گا بچی کو خوف زدہ و بری حالت میں دیکھ کر والدین کو واقعہ کا علم ہوا جس پر متاثرہ بچی کے والد نے ڈی پی او ننکانہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے ڈی سی او ننکانہ کو درخواست دی D.C.O ڈاکٹر عثمان علی خاں نے ای ڈی او ایجوکیشن افتخاربٹ کو سخت کاروائی کی ہدایت کی مگر ای ڈی او نے والد کو بیٹی کی بدنا می کا ڈراوا دے کر صلح کیلئے دباؤ ڈالا متا ثرین نے تھانہ مانگٹا نوالہ میں کاروائی کیلے درخواست جمع کروا دی ہے اور ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم اور ڈی سی او ننکانہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے اوباش ٹیچر ز اور اس کو بچانے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔