گجرات(صغیراحمدقمر)جنرل راحیل شریف نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ پاک فوج سمیت اس ملک کا کوئی ادارہ آئین سے بالا تر اور مقدس گائے نہیں کرپشن کے خلاف چیف آف آرمی سٹاف کے عملی اقدام کو پوری قوم کی نگاہ سے دیکھتی ہے بیرونی ملک سرمایہ منتقل کرنے والوں پر پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگا یا جائے کوپشن کا نا سور ملک کے لئے دہشت گردی سے کہیں زیادہ خطر ناک ہے ان خیا لات کا اظہارچوہدری برادران کے قریبی ساتھی و جنرل کونسلر یو سی 2 مہر محمد ارشد نے پاک فوج کے کرپٹ افسرز کے خلاف اقدام کا خیر مقدم کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا یہ اقدام نہ صرف سیاستدانوں سمیت تمام اداروں کے لئے در س عبر ت اور وارننگ ہے بلکہ ثا بت کر دیا کہ ملک قوم کے لئے خون دینے والوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو کوئی بھی ادارہ آئین، قانون سے با لا تر اور مقدس گائے نہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل بہترین مو سموں اور افرادی قوت کے لحاظ سے نعمت خداوندی ہے لیکن دہشت گردی اور کرپشن کے نا سور نے مملکت خدا پاکستان کو رسوائی اور تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جنرل راحیل شریف کے اقدام کو ملک کے کروڑوں عوام انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اب ضرورت اس با ت کی ہے کہ سپریم کورٹ ہنگامی بنیادوں پر کرپٹ سیاستدانوں اور اداروں پر قانون کا ہاتھ ڈال کر جنرل راحیل شریف کے اقدام کو تقویت بخشے بیرونی ملک سرمایہ منتقل کرنے والے سیاستدانوں کے انتخاب کو کالعدم قرار دیکر سرمایہ واپس لانے کے لئے ڈیڈ لائن دیں اور کسی قسم کے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو تا حیات سیاست کیلئے نا اہل قرار دیا جائے فوج کے طرح دیگر اداروں میں بھی ہنگامی بنیاد پر بے رحمانہ احتساب کا عمل شروع کیا جائے تو پاکستان پوری دنیا میں ایک بار پھر 1965کے دہائی کا با وقار مقام حا صل کر سکتا ہے۔