پیرس(عمیر بیگ) وزیراعظم نواز شریف کا عوام سے رابطے کا فیصلہ ایک حقیقی جمہوریت پسند رہنما کی سوچ ہے۔ چور دروازوں سے اقتدار میں آنے والوں کی سیاست کے باب بند ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی اناڑی اقتدار کی ہوس میں حواس باختہ ہو چکے ہے ،قوم ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی